ویرات کوہلی آئی پی ایل کے ایک سیزن میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے

ویرات کوہلی آئی پی ایل کے ایک سیزن میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے کپتان کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا،لیگ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بھی بن گئے بنگلور ۔ 14 مئی (اے پی پی) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی …

ویرات کوہلی آئی پی ایل کے ایک سیزن میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے
ٹورنامنٹ کی تاریخ میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے کپتان کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا،لیگ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بھی بن گئے
بنگلور ۔ 14 مئی (اے پی پی) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن میں گجرات لائنز کے خلاف شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں لیگ میں تیسری سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی کوہلی ایک سیزن میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بھی بن گئے، ٹورنامنٹ کی تاریخ میں بطور کپتان تین سنچریاں داغنے والے پہلے کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، اس کے علاوہ لیگ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بھی بن گئے۔

Leave a Reply