پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا کل دوبارہ آغاز ہوگا

اسلام آباد ۔ 02 اپریل (اے پی پی)پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا کل (پیرسے) دوبارہ آغاز ہوگا ، واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی فرد دیئے جائیں گے، عالمی ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے واپس جانے والے افغان مہاجرین کیلئے دو مراکز قائم کئے ہیں، اب تک خیبر پختونخوا سے 16ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کروائی …

اسلام آباد ۔ 02 اپریل (اے پی پی)پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا کل (پیرسے) دوبارہ آغاز ہوگا ، واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی فرد دیئے جائیں گے، عالمی ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے واپس جانے والے افغان مہاجرین کیلئے دو مراکز قائم کئے ہیں، اب تک خیبر پختونخوا سے 16ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔ اتوار کو یو این ایچ سی آر کی میڈیا ڈائریکٹر دونیا اسلم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسم سرما کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل نومبر 2016ءکو معطل کیا گیا تھا ، موسم سرما کے اختتام کے بعد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل(پیر سے) دوبارہ شروع کیاجا رہا ہے ۔

Leave a Reply