کپاس کے کاشتکار بارشوں کے باعث فوری طورپر واٹر سکاؤٹنگ کاعمل مکمل کرلیں،ماہرین زراعت

قصور. 01 اگست (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طورپر واٹر سکاؤٹنگ کاعمل مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوزکی جائے۔ ماہرین زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجدنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جن کھیتوں میں زیادہ پانی کھڑا ہوگیاہے اس کے نکاس کے لئے …

قصور. 01 اگست (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کپاس کے کاشتکار مون سون کی بارشوں کے باعث فوری طورپر واٹر سکاؤٹنگ کاعمل مکمل کرلیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی پر بھی خصوصی توجہ مرکوزکی جائے۔

ماہرین زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویدامجدنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث جن کھیتوں میں زیادہ پانی کھڑا ہوگیاہے اس کے نکاس کے لئے فوری انتظام کیاجائے اور اگرکسی وجہ سے کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہیں تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردیاجائے تاکہ کپاس کی فصل کو تباہی سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں تیزی آجاتی ہے لہذاکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں۔