لاہور۔3 اپریل (اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، پاناما کیس میں جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے . مسلم لیگ (ن)عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے .عوام بہت جلد لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری سنیں گے. عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہیں ان کی باتوں کا جواب نہیں دیا جا …
عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، پاناما کیس میں جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تقریب سے خطاب
لاہور۔3 اپریل (اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، پاناما کیس میں جو بھی فیصلہ آیا اسے قبول کریں گے . مسلم لیگ (ن)عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے .عوام بہت جلد لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری سنیں گے. عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہیں ان کی باتوں کا جواب نہیں دیا جا سکتا . میرا اثاثہ میرے بچے ہیں جو پاکستان میں ہیں۔ وہ پیر کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں یونین کونسل 81 جی او آر کے نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل محمد امیر، چودھری شبیر حسین، عابد حسین، سردار محمد علی ، رانا محمد اسلم و دیگر موجود تھے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ متحرک کارکن ہمارے بازو ہیں اور اس طرح کے بازو کام کرتے رہیں تو پورے علاقہ میں کوئی بھی مسئلہ نہیں رہ سکتا جو حل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور ایک ایسا پاکستان بنانے کی طرف رواں دواں ہے جس سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو اور جہاں دہشت گردی نہ ہو . جہاں عوام خوشحال ہوں۔









