روم ۔ 14 مئی (اے پی پی) سرینا ولیمز، گربائن مگوروزا، میڈیسن کیز اور بیگو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں …
سرینا ولیمز،مگوروزا،کیز اور بیگو اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل
روم ۔ 14 مئی (اے پی پی) سرینا ولیمز، گربائن مگوروزا، میڈیسن کیز اور بیگو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں سپین کے گربائن مگوروزا نے سوئس پلیئر کو زیر کر کے لاسٹ فور میں جگہ بنائی، امریکہ کی میڈیسن کیز اور بیگو بھی اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔









