اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل گیون نیل ڈیویس نے پیر کو نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول پاک بحریہ …
رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل گیون نیل ڈیویس کا نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اے پی پی) رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل گیون نیل ڈیویس نے پیر کو نیول ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم بشمول پاک بحریہ کی کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں شرکت پر روشنی ڈالی۔ رائل آسٹریلین ایئر فورس کے سر براہ نے خطے میں استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزمِ صمیم کی تعریف کی۔









