انیس سو پینسٹھ اور انیس سو اکہتر کے جنگی ہیروائیر مارشل عظیم داود پوتا کو پی اے ایف بیس کورنگی کریک کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) 1965ء اور 1971ءکی پاک بھارت جنگوں میںکارہائے نمایاں سر انجام دینے والے ائیرمارشل عظیم داود پوتا (ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارئہ جرات) کو پی اے ایف بیس کورنگی کریک کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ، ائیر مارشل اسد لودھی، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس، کورکمانڈرکراچی کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران نے شرکت …

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) 1965ء اور 1971ءکی پاک بھارت جنگوں میںکارہائے نمایاں سر انجام دینے والے ائیرمارشل عظیم داود پوتا (ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارئہ جرات) کو پی اے ایف بیس کورنگی کریک کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ، ائیر مارشل اسد لودھی، وائس چیف آف ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس، کورکمانڈرکراچی کے علاوہ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران نے شرکت کی۔ ائیرمارشل عظیم داود پوتا مختصر علالت کے بعد پیر کو یہاں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے قومی ہیروائیر مارشل عظیم داود پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply