لاہور۔3 اپریل (اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد نے برطانوی پارلیمنٹرین رحمان چشتی کی قیادت میںان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،جس میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹرین کے پاکستان کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی پارلیمنٹرین کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
لاہور۔3 اپریل (اے پی پی ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد نے برطانوی پارلیمنٹرین رحمان چشتی کی قیادت میںان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،جس میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹرین کے پاکستان کے دورہ کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مضبوط اور بہترین تعلقات کا خواہاں ہے‘ یہ ملاقات پاکستان کی برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی جاری کوششوں کو اجاگر کرنے میں سود مند ثابت ہو گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے والے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے 7رکنی وفد کے سربراہ رحمان چشتی نے کہا کہ وہ پاکستان کے دورہ کے دوران مظفر آباد کا دورہ کرینگے جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کرینگے۔









