پسنی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ استولا آئی لینڈ کو پاکستان کا پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر وفاقی اور بلوچستان حکومت، پاک بحریہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پسنی کے قریب واقع استولا آئی لینڈ کا جائزہ لینے کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس …
استولا آئی لینڈ کو پاکستان کا پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں، وفاقی وزیر زاہد حامد

مزید خبریں
پسنی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ استولا آئی لینڈ کو پاکستان کا پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر وفاقی اور بلوچستان حکومت، پاک بحریہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پسنی کے قریب واقع استولا آئی لینڈ کا جائزہ لینے کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر عمر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ پاکستان کئی عالمی اداروں کا رکن ملک ہے، ان عالمی اداروں کے مطابق رکن ممالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساحلی علاقے کے 10 فیصد حصے کو پروٹیکٹیڈ ایریا قرار دیں۔ انہوں نے کہا کہ استولا آئی لینڈ کو پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے کر اس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس حوالے سے ڈرافٹ نوٹیفکیشن تیار ہے اور اس حوالے سے پہلے یہاں کا جائزہ لینا ضروری تھا۔








