زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے دیہی ترقی وبیروزگاری ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،میاں ریحان الحق

فیصل آباد۔ 07 اگست (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہا کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات …

فیصل آباد۔ 07 اگست (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہا کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔