راولپنڈی ۔ 04 اپریل (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے انہیں پاکستان کے ماحول اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کوششوں میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے …
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 04 اپریل (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ پاک فوج کے سربراہ نے انہیں پاکستان کے ماحول اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کوششوں میں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے پاک فوج ملک کی سلامتی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ پاکستانی کمیونٹی نے ملک کی بہتری کےلئے پاک فوج کے کردار اور خدمات کو قابل فخر قرار دیا۔ قبل ازیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔








