فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاکہ علم پر مبنی معیشت کا حصول ترقی کیلئے ناگزیر ہے لہٰذااساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کیلئے بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہو گی تاکہ وہ ترقی و کامرانی کے سفر میں معاون ثابت ہو سکے۔ ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی …
علم پر مبنی معیشت کا حصول ترقی کیلئے ناگزیر ہے،ڈاکٹر اقرار احمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاکہ علم پر مبنی معیشت کا حصول ترقی کیلئے ناگزیر ہے لہٰذااساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کیلئے بہترین افرادی قوت پیدا کرنا ہو گی تاکہ وہ ترقی و کامرانی کے سفر میں معاون ثابت ہو سکے۔
ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے اور ملک کی ترقی کیلئے بہترین افرادی قوت ناگزیر ہے جبکہ معیاری تعلیم اور تحقیقی ماحول کو فروغ دے کر دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہوا جا سکتا ہے جس کیلئے سائنسدانوں اور اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
ڈین سوشل سائنسزوڈائریکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ مذکورہ ورکشاپ کا مقصد نئے تعینات کئے گئے اساتذہ کی استعدادکار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر نعیم اصغر اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر منظوم اختر نے بھی خطاب کیا۔








