اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے تحت ملک میں 25 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پید اہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا …
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے تحت ملک میں 25 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پید اہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا ایک اور ٹرمینل جولائی تک کام شروع کر دے گا اور آئندہ سال تک ملک میں ایل این جی گیس کی فراہمی کو 600 ملین کیوبک فٹ سے بڑھا کر 1800ملین کیوبک فٹ تک کر دیا جائے گا جس سے گیس کی قلت کم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مختلف ذرائع کو استعمال میں لا کر بتدریج بجلی کی قیمت کو نیچے لانے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ ملک میں کاروبار کی لاگت کم ہو۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جولائی یا اگست تک صنعتوں کیلئے گیس کنکشن کی موجودہ بندش ختم ہو جائے گی۔








