حکومت پائیدار امن اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عام آدمی کی فلاح اور خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال

پائیدار امن کے بغیر ترقی کا عمل جاری نہیں رہ سکتا، ترقی اور امن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، حکومت پائیدار امن اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عام آدمی کی فلاح اور خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار …

پائیدار امن کے بغیر ترقی کا عمل جاری نہیں رہ سکتا، ترقی اور امن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، حکومت پائیدار امن اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عام آدمی کی فلاح اور خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار امن کے بغیر ترقی کا عمل جاری نہیں رہ سکتا، ترقی اور امن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، حکومت پائیدار امن اور ترقی کے اھداف کے حصول کے لئے عام آدمی کی فلاح اور خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو امریکی ادارہ برائے امن کے سینئیر ایگزیکٹو نائب صدر سے گفتگوکے دوران کہی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کی خوشحالی کے لئے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے، وژن 2025 ءترقی اور امن کے باہمی تعلق کو واضح اور اس کے لئے رہنما اصولوں کا تعین کرتا ہے، حکومت نے 2025 کے تحت سماجی شعبے کی بہتری اور عام آدمی کی امن و ترقی کے عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان کے پسماندہ علاقے ہی نہیں خطے کے غریب عوام بھی استفادہ کرینگے، اقتصادی راہداری خطے بھر کے عوام کو باہم جوڑنے اور ان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان روز اوّل سے خطے کے عوام کی ترقی کے عمل میں شمولیت کا حامی ہے،غربت کے خاتمے کے کئے خطے کے تمام ممالک کو مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply