سیالکوٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ مرکز کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ،دھان کی فصل بارے آگاہی فراہم کی

سیالکوٹ۔12اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )سیالکوٹ شیخ جواہر علی کے ہمراہ مرکز زراعت افسر (توسیع )کینٹ کے مواضعات محال گچھے، چک سادہ، نوادے چک اور بھاگوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےزراعت آفیسر (توسیع )سیالکوٹ کینٹ میمونہ عزیز کی جانب سے منعقد دھان کی فصل کی فارمر ٹریننگ اور نگہداشت بابت جڑی بوٹیوں کا مربوط …

سیالکوٹ۔12اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )سیالکوٹ شیخ جواہر علی کے ہمراہ مرکز زراعت افسر (توسیع )کینٹ کے مواضعات محال گچھے، چک سادہ، نوادے چک اور بھاگوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےزراعت آفیسر (توسیع )سیالکوٹ کینٹ میمونہ عزیز کی جانب سے منعقد دھان کی فصل کی فارمر ٹریننگ اور نگہداشت بابت جڑی بوٹیوں کا مربوط طریقہ انتسداد کھادوں کا متناسب اور بروقت استعمال اور زرعی زہروں کا محفوظ استعمال اور ممنوعہ زرعی زہروں کے استعمال سے پرہیز کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

مذکورہ بالا دیہاتوں میں کسان کارڈ کے رجسٹریشن کے سلسلے میں تفصیل کے ساتھ معلومات فراہم کرنے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کسان جن کا رقبہ ایک ایکڑ سے ساڑھے بارہ ایکڑ تھا ان کا شناختی کارڈ 8070 پر ایس ایم ایس کروانے کا عملی مظاہرہ کروایا اور اپنی ٹیموں کو دن رات زمینداروں کے ڈیرہ جات پر ہر گاؤں پہنچ کر 15 اگست سے پہلے کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کی ہدایت کی۔تاکہ حکومت پنجاب کے گرین ٹریکٹر سولر ٹیوب ویل کے ساتھ کھالا جات کو پختہ کروانے کے لیے کسان کارڈ سے فائدہ اٹھا سکے اور سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں زمینداروں میں لٹریچر تقسیم کیا۔