مویشیوں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد

سیالکوٹ۔12اگست (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے جانور و مویشی پالنے والے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں سے کہا ہے کہ موسم خزاں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتاہے لہٰذا وہ فوری طور پر اپنے مویشیوں اور جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کے تحت ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں بعدازاں …

سیالکوٹ۔12اگست (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے جانور و مویشی پالنے والے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں سے کہا ہے کہ موسم خزاں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتاہے لہٰذا وہ فوری طور پر اپنے مویشیوں اور جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کے تحت ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں بعدازاں کسی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ منہ کھر کا وائرس جانوروں کے منہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس سے بھینسوں و گائیوں کی زبان، تالو، مسوڑھوں، ہوانہ اور کھروں کے درمیان چھالے پڑ جاتے ہیں جس سے ان کو تیز بخار ہو جاتا ہے اور وہ خوراک کھانا بندکرنے سمیت دودھ کی پیداوار بھی کم کردیتے ہیں۔اسی طرح بھیڑوں و بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اور رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے۔ قریبی ویٹرنری ہسپتال سے منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔