فیصل آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ چونکہ موسم کی شدت کے باعث گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خدشہ ہو سکتاہے لہٰذا پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں …
پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں،شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ چونکہ موسم کی شدت کے باعث گوبھی کی پنیر ی پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خدشہ ہو سکتاہے لہٰذا پھول گوبھی کے کاشتکارپنیری کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور بیمار و کمزور پودے نکال دیں نیز صحت مند پودوں کی تعداد کا مناسب خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباداسراراحمدنے کہا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہو جائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پاؤ یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یارہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








