محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو اگست میں گوبھی اور بینگن کی پنیری کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

سمبڑیال۔ 16 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نےکاشتکاروں کو اگست میں گوبھی اور بینگن کی پنیری کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ 15 اگست سے 31 اگست تک گوبھی اور بینگن کی پنیری کی کاشت مکمل کرلینی چاہیے تاکہ ستمبر کے مہینے میں لگانے کے قابل ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ گوبھی اور بینگن کی پنیری لگانے کے 20 …

سمبڑیال۔ 16 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نےکاشتکاروں کو اگست میں گوبھی اور بینگن کی پنیری کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے کہا ہے کہ 15 اگست سے 31 اگست تک گوبھی اور بینگن کی پنیری کی کاشت مکمل کرلینی چاہیے تاکہ ستمبر کے مہینے میں لگانے کے قابل ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ گوبھی اور بینگن کی پنیری لگانے کے 20 سے 22 دن تک کھیت میں لگانے کے قابل ہوجاتی ہے اور اکتوبر میں پھل دینا شروع کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوبھی اور بینگن کی پنیری کو کیڑے مار اسپرے کرنا نہایت ضروری ہے اور وقت پر متوازن کھادوں کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنیری لگانے سے پہلے ہل چلا کر کھیت کو اچھی طرح تیار کرلیں اور کھیت میں کھالیں بنا کر سبزی کو کھالیوں کے اوپر لگائیں تاکہ موسم کی سختی برداشت کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ پنیری لگانے سے پہلے کھیلوں میں کھاد ڈالیں تاکہ کھاد ضائع نہ ہو اور پودے کو فائدہ پہنچے۔فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی نے کہا کہ محکمہ زراعت کی راہنمائی سے بروقت سبزیاں کاشت کرکے اچھا منافع کمایا جاسکتا ہے اور ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔