فیصل آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):ایوب ریسرچ کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر مقامات پر ٹیوب ویلوں کاناقص پانی زمینوں کے پیداواری نتائج میں کمی کا باعث بن رہاہے لہٰذا جن علاقوں میں اس قسم کا پانی استعمال کیاجارہاہے وہاں کاشتکار 5بوری جپسم …
دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی):ایوب ریسرچ کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دھان کے کھیتوں میں جپسم ڈال کر ٹیوب ویلوں کے ناقص پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر مقامات پر ٹیوب ویلوں کاناقص پانی زمینوں کے پیداواری نتائج میں کمی کا باعث بن رہاہے لہٰذا جن علاقوں میں اس قسم کا پانی استعمال کیاجارہاہے وہاں کاشتکار 5بوری جپسم فی ایکڑ کے حساب سے کھاد کا چھٹا دے دیں تاکہ اچھی پیدوار حاصل ہوسکے۔
انہوں نےکہا کہ نائٹروجنی کھاد کا بقیہ حصہ لاب کی منتقلی کے 35 دن بعد ڈالنے سےقبل 4 سے 5 دن کیلئے فصل کو ہلکا سوکا دیاجائے اور اس کے بعد کھاد کا چھٹا دے کر پانی لگایاجائے تاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔








