سمبڑیال۔ 21 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے دھان کی اگیتی فصل کے کاشتکاروں کو تیلے کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگیتی دھان کی فصل کو اب وقت ہے کہ تیلے کے خطرات کے پیش نظر اسپرے کیا جائے تاکہ …
محکمہ زراعت سمبڑیال کی دھان کی اگیتی فصل کے کاشتکاروں کو تیلے کا اسپرے کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سمبڑیال۔ 21 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے دھان کی اگیتی فصل کے کاشتکاروں کو تیلے کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگیتی دھان کی فصل کو اب وقت ہے کہ تیلے کے خطرات کے پیش نظر اسپرے کیا جائے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ دھان کی اگیتی اقسام کی فصل اب پھل لگنے کے قریب ہے اور رات کو درجہ حرات کم ہونے کی وجہ سے تیلے کے خطرات بڑھ رہے ہیں اس لیے فوراً فصل کو اسپرے کرنا ضروری ہے ،
انہوں نے مزید کہا کہ تیلہ ایک خطرناک بیماری ہے ، یہ بیماری فصل کو خراب کردیتی ہے اور کسان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسان کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ میں موجود نمائندوں سے رابطہ کرسکتے ہیں اور راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فصل کی شروع سے ہی اچھی نگہداشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، دھان کی فصل ایک منافع بخش فصل ہے اور اگیتی اجناس سے 60 سے 80 من فی ایکڑ پیداوار لی جاسکتی ہے۔








