فیصل آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے 3سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح …
کاشتکار وں کوگاجر کی اگیتی کاشت کیلئے فی ایکڑ 6سے 8کلو صحتمند اورجڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کرنے کی سفارش
فیصل آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ مذکورہ زمین میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ زمین کو تیارکرنے کیلئے 3سے4 مرتبہ گہراہل چلا کراسے سہاگہ دینے کے بعد اچھی طرح بھربھرا کرلیاجائے نیز 10 سے 15 ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد بھی زمین پر بکھیر کر مکس کردی جائے۔
انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت سے قبل 2 مرتبہ راؤنی کرنے سے وتر مناسب حد تک محفوظ اور زمینی درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فی ایکڑ 6 سے 8کلوگرام صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بوقت ضرورت یہ شرح 12 سے15 کلوگرام تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔









