فیصل آباد،کاشتکاروں کو شلجم کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو شلجم کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شلجم کی کاشت کےلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین کاانتخاب بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کی تیاری کے لئے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اور دو سے تین بار عام ہل چلائیں …

فیصل آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکاروں کو شلجم کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شلجم کی کاشت کےلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین کاانتخاب بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کی تیاری کے لئے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل اور دو سے تین بار عام ہل چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھر بھر ی ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزید شاندار نتائج کا حصول بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔