فیصل آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہےکہ شعبہ زراعت کو کم فی ایکڑ پیداواریت، پانی کی کمیابی، میکانائزیشن، موسمیاتی تغیرات سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے زرعی ماہرین کو غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔سٹاف کلب کی تقریب سے خطاب میں انہوں …
بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اورمطلوبہ خوراک کی فراہمی کیلئے زرعی ماہرین کو کردار ادا کرنا ہوگا، اقرار احمد
فیصل آباد۔ 27 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہےکہ شعبہ زراعت کو کم فی ایکڑ پیداواریت، پانی کی کمیابی، میکانائزیشن، موسمیاتی تغیرات سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے زرعی ماہرین کو غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔سٹاف کلب کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعصب سے پاک معاشرہ ترقی کی علامت ہے، ہمیں معاشرے سے تعصب کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سائنسدان قومی سطح پر زرعی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی زرعی مسائل کو حل کرنے اور کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے آؤٹ ریچ پروگرام میں وسعت لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے چین کے دورہ اور مختلف چینی ہم منصبوں کے ساتھ زراعت کی بہتری کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے تمام کاوشیں عمل میں لائیں۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران اور جامعہ کے زرعی سائنسدانوں کی تعلیم، تحقیق اور زراعت کی ترقی کے شعبے میں خدمات کوبھی سراہاجن کی وجہ سے زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی100 بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔









