اینڈی مرے نے نوویک جوکووچ کو شکست دیکر پہلا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو اینڈی مرے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بن گئے۔ انہوں نے فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر دو برطانوی …

روم ۔ 16 مئی (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو اینڈی مرے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بن گئے۔ انہوں نے فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر پہلی مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر دو برطانوی اینڈی مرے نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Leave a Reply