دھان کے کاشتکارپتہ لپیٹ سنڈی کے حملے سے بچائو کے لئے سپرے کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

سمبڑیال۔ 29 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے دھان کے کاشتکاروں کو پتہ لپیٹ سنڈی کے حملے سے بچائو کے لئے سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی رپورٹ کے مطابق چاول کے پتوں پر پتہ …

سمبڑیال۔ 29 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے دھان کے کاشتکاروں کو پتہ لپیٹ سنڈی کے حملے سے بچائو کے لئے سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی رپورٹ کے مطابق چاول کے پتوں پر پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے جس سے بچائو کے لئے سپرے کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی کے کنٹرول کے لئے فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکائوٹنگ جاری رکھیں،کھیت میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں ، کیڑے کی موثر نگرانی کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں اور نائٹروجن والی کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ فائدہ مند کیڑے مثلاً مکڑیاں ،شکاری بیٹل ارو ڈریگن فلائی وغیرہ کی افزائش کریں، مناسب کیڑے مار زہریں محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورے سے کریں اور وقفہ قبل از برداشت پی ایچ آئی کو مدنظر رکھتے ہوئے سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ کیڑے مار زہریں فلوبینڈا48 ایس سی 50 ملی لیٹر فی ایکڑ برداشت سے 7 دن قبل ،کلورانٹرانیلی پرول 20 ایس سی 50 ملی لیٹر فی ایکڑ14 دن قبل،فپرونل 5 فیصد ایس سی480 ملی لیٹر فی ایکڑ14 دن قبل،ٹیٹرا نیلی پرول 18 فیصد ایس سی 100 ملی لیٹر فی ایکڑ33 دن قبل اور ایمامیکٹن بینزوئیٹ پلس انڈوکسا کارب9 فیصد ایس سی 120 ملی لیٹر 28 دن قبل اسپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ مزید رہنمائی کے لئے ہمارے دفاتر کسانوں کے لئے کھلے ہیں اور ہمارے نمائندے فیلڈ میں بھی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں