مون سون میں کپاس کی نگہداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولپور

احمدپورشرقیہ۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولپور حافظ محمد شفیق نے کہا ہے کہ اس وقت کپاس کی فصل بھرپور گڈی، پھول اورٹینڈے لے رہی ہے۔مون سون میں کپاس کی نگہداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔بارشوں کے دوران امورِ کاشتکاری سر انجام دینے سے پہلے موسمی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔ کپاس میں بار ش کا زائد پانی بعدپانی کے کھڑا رہنے کے باعث پودے مر جھانا …

احمدپورشرقیہ۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولپور حافظ محمد شفیق نے کہا ہے کہ اس وقت کپاس کی فصل بھرپور گڈی، پھول اورٹینڈے لے رہی ہے۔مون سون میں کپاس کی نگہداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔بارشوں کے دوران امورِ کاشتکاری سر انجام دینے سے پہلے موسمی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔

کپاس میں بار ش کا زائد پانی بعدپانی کے کھڑا رہنے کے باعث پودے مر جھانا شروع ہو جاتے ہیں۔ کپاس کے کاشتکاراس نقصان سے بچنے کے لئے بارش کے پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ شریف،سمہ سٹہ اور ہیڈراجکاں کے مختلف چکوک میں کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ پانی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں کام کرنا بند کر دیتی ہیں اس لئے فصل کا رنگ اگر پیلا ہو جائے تو بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد وتر آنے پر یوریا کا2 فیصد محلول سپرے کریں تاکہ پودوں کی دوبارہ نشوونما شروع ہو جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مسعود سلیم نے کہا کہ کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاوٹنگ کریں اور ایک ہی قسم کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں۔جہاں سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہو وہاں یوریا کی بجائے متبادل کھادیں جیسا کہ کیلشیم امونیم نائٹریٹ(گوارا کھاد) یا امونیم سلفیٹ ایک بوری فی ایکڑ استعمال کریں۔کپاس کی فصل پر اس موسم میں سفید مکھی، سبز تیلا،تھرپس، ملی بگ اور گلابی سنڈی کے حملے کا امکان موجود ہوتا ہے۔

حملہ ہونے کی صورت میں کاشتکار محکمہ زراعت کے مشورہ سے زرعی زہروں کا سپرے کریں۔اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر سعد الرحمٰن،ترقی پسند کاشتکار فداحسین اور حبیب اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں