وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت29سٹوڈنٹس کو آفر لیٹرز جاری

چیچہ وطنی۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت29سٹوڈنٹس کو آفر لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے سٹوڈنٹس کو لیٹرز جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزازاسلم مارتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو …

چیچہ وطنی۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت29سٹوڈنٹس کو آفر لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے سٹوڈنٹس کو لیٹرز جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزازاسلم مارتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید زرعی تکنیکوں سے واقف ہوں اور اپنے تجربات کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے منتخب امیدواروں کو زرعی تحقیق اور عملی تجربات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے بتایا کہ ضلع بھر میں زرعی انٹرن شپ پروگرام کے لئے 132درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے24کو مسترد کردیا گیا۔

مزید خبریں