فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے رواں ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا …
ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے رواں ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجز کے ذریعے 10سے12انچ تک گہری 4فٹ کی کھیلیاں بنائی جائیں۔
انہوں نے بتایاکہ کمادکی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،ایس ایچ ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77-400، سی پی 72-2086، سی پی 433-33، سی پی ایف 237 وغیرہ درمیانی تیار ہونیوالی اقسام میں ایس پی ایف 245، 234،213، ایس پی ایس جی 26 وٖغیرہ کو کاشت کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں۔








