لاہور۔16 مئی(اے پی پی )پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم پی اے میاں منیر احمد ( سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم اور ایم پی اے رانا علی سلمان نے کہا ہے کہ قومی یک جہتی کو فروغ دینے اور صوبوں کے مابین بھائی چارے کے رشتے کو پروان چڑھانے کےلئے پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم تمام صوبوں کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی اور اسی سلسلہ …
قومی یک جہتی کو فروغ دینے کے سلسلہ کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ اراکین پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلی کے درمیان (آج) کھیلا جائےگا

مزید خبریں
لاہور۔16 مئی(اے پی پی )پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم پی اے میاں منیر احمد ( سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم اور ایم پی اے رانا علی سلمان نے کہا ہے کہ قومی یک جہتی کو فروغ دینے اور صوبوں کے مابین بھائی چارے کے رشتے کو پروان چڑھانے کےلئے پنجاب اسمبلی کی کرکٹ ٹیم تمام صوبوں کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے گی اور اسی سلسلہ کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان (آج) پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جس میں اہم شخصیات، سیاسی رہنما اور شوبز سٹار بھی شریک ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کی ٹیم جواباً خیبر پختونخوا میں سیریز کا دوسرا میچ کھیلے گی جس کے شیڈول کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔








