فیصل آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین کماد نے کہاہے کہ کماد کے کاشتکارستمبر کاشت کے لئے بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں کسی صورت تاخیر نہ کریں اور بیج کو کھیت میں لا کر ہی چھیلنے کو ترجیح دی جائے تاکہ بیج کو خرا ب ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کے لئے صحت مند بیج کے حصول …
کماد کے کاشتکارستمبر کاشت کے لئے بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں تاخیر نہ کریں ، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ماہرین کماد نے کہاہے کہ کماد کے کاشتکارستمبر کاشت کے لئے بیج تیار کرنے کے بعد بوائی میں کسی صورت تاخیر نہ کریں اور بیج کو کھیت میں لا کر ہی چھیلنے کو ترجیح دی جائے تاکہ بیج کو خرا ب ہونے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشت کے لئے صحت مند بیج کے حصول کی غرض سے بہتر کھیتوں کا چناؤ کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کو اچھی طرح پھپھوند کش زہر کے محلول میں کم از کم 5منٹ تک بھگو کر اس کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ بیج کی بڑھوتری کا عمل تیز کرنے سمیت اسے مختلف بیماریوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کی کھور ی کسی تیز دھار آلے سے اتار نے کی بجائے ہاتھ سے اتاریں اور اس کی باربرداری کے دوران بھی احتیاط برتی جائے کیونکہ زخمی ہونے والا بیج جہاں مختلف بیماریوں کاشکار ہو سکتاہے وہیں اس کی بڑھوتری میں بھی رکاوٹیں درپیش آنے کے خدشات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی و معلومات کے لئے زرعی ماہرین یا فری ایگری کلچر ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔








