بہاولنگر 13 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع بہاولنگر میں کسان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہے، کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا عمل جاری ہے، کسان کارڈ کے ساتھ گرین …
محکمہ زراعت بہاولنگر میں پانچ سو کسان کارڈ تقسیم

مزید خبریں
بہاولنگر 13 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع بہاولنگر میں کسان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نے کاشتکاروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم اور سنجیدہ ہے، کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا عمل جاری ہے، کسان کارڈ کے ساتھ گرین سکیم کے تحت ٹریکٹر بھی دیے جائیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ بہاولنگر تحصیل سے سات ہزار سے زائد کاشتکاروں نے حصول کسان کارڈ کے لیے درخواست کی ۔پہلے مرحلے میں 5 سوکاشتکاروں کو کسان کارڈ دیے جارہے ہیں ۔مرحلہ وار دیگر کسانوں کو بھی کارڈ جاری ہوں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریحان عالم نے کسانوں کو بتایا کہ کاشتکار قرضہ بلا سود کسان کارڈ پر کھاد اور بیج ڈیلرز سے حاصل کریں گے۔ فی ایکڑ زمین پر حکومت پنجاب بلا سود 30 ہزار روپے مہیا کررہی ہے۔








