محکمہ زراعت تحصیل شورکوٹ نے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا

شورکوٹ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں کی بہتری کے لیے محکمہ زراعت تحصیل شورکوٹ نے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی ریٹائر کرنل غضنفر قریشی نے محکمہ زراعت شورکوٹ میں کسان کارڈ کا افتتاح کیا اور کسانوں کو کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر زراعت آفیسر اعجاز صالح ، ، مخدوم شفقت شاہ قریشی بھی ان کے ہمراہ …

شورکوٹ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں کی بہتری کے لیے محکمہ زراعت تحصیل شورکوٹ نے کسان کارڈ کا اجراء کر دیا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی ریٹائر کرنل غضنفر قریشی نے محکمہ زراعت شورکوٹ میں کسان کارڈ کا افتتاح کیا اور کسانوں کو کارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر زراعت آفیسر اعجاز صالح ، ، مخدوم شفقت شاہ قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے کرنل غضنفر عباس قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کسانوں کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے کسان کارڈ کا اجراء بھی اسی کی کڑی ہے کسان کارڈ کے ذریعے کسان زرعی ادویات، گھاد وغیرہ میں سبسڈی لے سکیں گے۔

انہوں مزید کہا کہ تحصیل شورکوٹ کے ایسے موضع جات جوکہ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوئے ان پر کام ہو رہا ہےکرنل غضنفر قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ضلع جھنگ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا جھنگ ملتان روڈ کا ٹینڈر ہوچکا ہے بہت جلدی اس پر کام شروع ہوجائے گا کسان کارڈ کا اجراء حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب مل کر کر رہے ہیں اس موقع پر محکمہ زراعت کا عملہ بھی موجود تھا۔

مزید خبریں