فیصل آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت و فوڈ نیوٹریشن نے کہا ہے کہ خوراک میں سبزیوں کا استعما ل انتہائی ضروری ہے اور انسانی خوراک سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیں جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سے150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش …
خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے،ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت و فوڈ نیوٹریشن نے کہا ہے کہ خوراک میں سبزیوں کا استعما ل انتہائی ضروری ہے اور انسانی خوراک سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیں جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سے150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سبزیوں کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی نشوونماکے لئے بہت ضروری ہے جن میں نشاستہ لحمیات، حیاتین، سی،ای،بی، ڈی اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو معدے کو قوت بخشتے، نظام ہضم کو درست کرتے اور انتڑیوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سبزیاں نہ صر ف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔








