بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اورلینے پرمنافع کی شرح میں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

74
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے قرضہ دینے اورلینے پرمنافع کی شرح میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس کیلئے لینڈنگ پرمنافع کی شرح 17.88فیصدریکارڈکی گئی جوجولائی میں 18.06فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 18.94فیصدتھی۔

اگست میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس کیلئے ڈیپازٹ کی شرح 11.08فیصدریکارڈکی گئی جوجولائی میں 11.23فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 11.31فیصدتھی، اگست میں آوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس مجموعی منافع کی شرح 6.80فیصدریکارڈ کی گئی ہے جوجولائی میں 6.83فیصداورگزشتہ سال اگست میں 7.63فیصدتھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں فریش ڈیپازٹس کیلئے لینڈنگ پرمنافع کی شرح 19.12فیصدریکارڈکی گئی جوجولائی میں 19.39فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 21.16فیصدتھی۔

اگست 2024میں فریش ڈیپازٹس کیلئے ڈیپازٹ کی شرح 10.63فیصدریکارڈکی گئی جوجولائی میں 11.08فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 10.87فیصدتھی۔اگست میں فریش ڈیپازٹس کیلئے مجموعی منافع کی شرح 8.48فیصدریکارڈکی گئی جوجولائی میں 8.31فیصد اورگزشتہ سال اگست میں 10.29فیصدتھی۔