نئے غربت سروے میں ملک کا ہر علاقہ شامل کیا جائے گا، ماروی میمن

نئے غربت سروے میں ملک کا ہر علاقہ شامل کیا جائے گا، ماروی میمن دور درازعلاقے لکی مروت میںبی آئی ایس پی کی نئے غربت سروے سے متعلق آگاہی مہم ایف آرلکی کی خواتین نے پہلی خاتون وزیر کی آمد پر انکا پرتپاک خیر مقدم کیا پشاور۔16 مئی ( اے پی پی ) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے …

نئے غربت سروے میں ملک کا ہر علاقہ شامل کیا جائے گا، ماروی میمن
دور درازعلاقے لکی مروت میںبی آئی ایس پی کی نئے غربت سروے سے متعلق آگاہی مہم
ایف آرلکی کی خواتین نے پہلی خاتون وزیر کی آمد پر انکا پرتپاک خیر مقدم کیا
پشاور۔16 مئی ( اے پی پی ) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ نئے غربت سروے میں ملک کا ہر علاقہ شامل کیا جائے گا، قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری)این ایس ای آر)میں اپڈیٹ کو محدود کرنے یا سیاسی مداخلت کرنے کی کوشش برداشت نہیں ہوگی، موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امن کی صورت حال میں بہت بہتر آئی ہے، پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے امن کی صورت حال میں بہتری بی آئی ایس پی کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز لکی مروت میں بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر ، مجاہد ٹاﺅن، آیف آر لکی اور سر گھڑے محمد خان کے دیہات کے دوروں کے دوران کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply