عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے، وزیر مملکت محمد زبیر اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی …
عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے، وزیر مملکت محمد زبیر

مزید خبریں
عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے، وزیر مملکت محمد زبیر
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آف شور کمپنیوں پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے سے بھاگ گئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آف شور کمپنیوں میں ملکیت کے نزول کے بعد ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے خاندان کے کاروبار کے حوالے سے تفصیلی بیان دیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم آف شور کمپنیوں کے معاملے پر ہر قسم کی تحقیقات کے مناسب فورم پر معاملے کے حل کیلئے تمام ثبوت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام پر ایوان میں تفصیلی بیان دے کر ایک مثال قائم کی ہے۔








