وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ پانچ سال میں ای کامرس پوٹینشل 10 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوجائے گا، خواتین کو انکوبیشن سنٹرز کے ذریعے تعلیم و تربیت دے کر خود انحصاری کی طرف …
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ پانچ سال میں ای کامرس پوٹینشل 10 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوجائے گا، خواتین کو انکوبیشن سنٹرز کے ذریعے تعلیم و تربیت دے کر خود انحصاری کی طرف اہم قدم بڑھایا گیا ہے، بیت المال کے ذریعے پورے ملک میں خواتین خصوصاً معذور بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی، بلوچستان کی بچیوں کو مفت موبائل فون بھی دیئے جائیں گے۔ وہ منگل کو عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ملک میں نیشنل انکوبیشن سنٹرز کے قیام سے خواتین کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی سے صارفین کی تعداد 18 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔







