پاک امریکہ سلامتی، سٹرٹیجک استحکام اور عدم پھیلاﺅ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلہ کا اجلاس

پاک امریکہ سلامتی، سٹرٹیجک استحکام اور عدم پھیلاﺅ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلہ کا اجلاس اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان جبکہ امریکی نائب سیکرٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول و بین الاقوامی سیکورٹی روز گوٹی موئیلر نے امریکہ کی نمائندگی کی اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) امریکہ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور دیگر کثیر الجہتی ایکسپورٹ کنٹرول حکومتوں کے ساتھ سٹرٹیجک ٹریڈ کنٹرول ہم …

پاک امریکہ سلامتی، سٹرٹیجک استحکام اور عدم پھیلاﺅ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلہ کا اجلاس
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان جبکہ امریکی نائب سیکرٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول و بین الاقوامی سیکورٹی روز گوٹی موئیلر نے امریکہ کی نمائندگی کی
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) امریکہ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ اور دیگر کثیر الجہتی ایکسپورٹ کنٹرول حکومتوں کے ساتھ سٹرٹیجک ٹریڈ کنٹرول ہم آہنگ کرنے کیلئے پاکستان کی نمایاں کوششوں کو تسلیم کر لیا جبکہ پاکستان نے اپنے مسلسل موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ خطہ میں نیوکلیئر ٹیسٹنگ میں پہل نہیں کرے گا، دونوں ملکوں نے نمایاں تنازعات کو پرامن طریقہ سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس بات کا اقرار منگل کو یہاں منعقدہ پاک امریکہ سلامتی، سٹرٹیجک استحکام اور عدم پھیلاﺅ ورکنگ گروپ کے آٹھویں مرحلہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اجلاس میں پاکستان جبکہ امریکی نائب سیکرٹری خارجہ برائے آرمز کنٹرول و بین الاقوامی سیکورٹی روز گوٹی موئیلر نے امریکہ کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد نے اس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان ایکسپورٹ کنٹرول رجیم خصوصاً نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) اور میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کا مکمل رکن بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply