اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب نہیں بلکہ ملک میں ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے،امیرمقام پشاور۔17 مئی ( اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب نہیںبلکہ ملک میںافراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوکبھی بھی ممکن نہیںہوسکتا، پاکستان کے محب الوطن عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاہے کسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں، اپوزیشن کااصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ، پارلیمنٹ میں …
اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب نہیں بلکہ ملک میں ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے،امیرمقام

مزید خبریں
اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب نہیں بلکہ ملک میں ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے،امیرمقام
پشاور۔17 مئی ( اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب نہیںبلکہ ملک میںافراتفری پھیلاکر ترقی کے سفرکوڈی ریل کرناہے جوکبھی بھی ممکن نہیںہوسکتا، پاکستان کے محب الوطن عوام نے وزیراعظم نوازشریف کو 2018تک بھاری مینڈیٹ دیاہے کسی اپوزیشن لیڈرنے نہیں، اپوزیشن کااصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے ، پارلیمنٹ میں اپناموقف پیش کرنےکی بجائے پارلیمنٹ سے بھاگ گئے، وزیراعظم 20مئی کو نوازشریف کڈنی ہسپتال کاباقاعدہ افتتاح کرینگے سمیت ملاکنڈڈویژن کے مزیدتعمیروترقی کیلئے اہم اعلانات کرینگے۔







