لاہور۔28نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت سرگودھا میں کمشنر آفس میں گندم کی کاشت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ لغاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک سردار عاصم شیز مکین اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن …
گندم کی بروقت کاشت نہ صرف پنجاب بلکہ ملکی فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لیے نا گزیر ہے۔سید عاشق حسین کرمانی

مزید خبریں
لاہور۔28نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت سرگودھا میں کمشنر آفس میں گندم کی کاشت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت اسامہ لغاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک سردار عاصم شیز مکین اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم اور میانوالی، خوشاب اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت عبدالحمید اور نوید عصمت کاہلوں،ڈائریکٹر زراعت توسیع شاہد حسین، ایس ای انہار صداقت لطیف، ترقی پسند کاشتکاروں، زرعی ادویات اور کھاد ڈیلرز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کو بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں 17 لاکھ 40 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ گندم کے زیر کاشت لایا جا چکا ہے جو کہ مجموعی ہدف کا86 فیصد ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کی غذائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے ایک تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا ہے، جس کے تحت زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والوں کو اربوں روپے کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔اس پیکج کے تحت1 ہزار ٹریکٹرز اور1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز مفت فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ اسکیم کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضے،کھاد،بیج اور زرعی ادویات رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اب تک اس اسکیم کے ذریعے24 ارب روپے سے زائد کی خریداری ہو چکی ہے جبکہ کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے7 لاکھ تک کر دی گئی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ماہ نومبر گندم کی کاشت کے لیے نہایت اہم ہے۔
گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت، انٹرنیز، یونیورسٹیوں کے طلبا اور فیلڈ ٹیمیں کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لائیں۔ امسال گندم کے پیداواری مقابلے منعقد کیے جائیں گے اور جیتنے والے کسانوں کو پرکشش انعامات بھی دیے جائیں گے۔








