کوئٹہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ سمیت دنیا کو فلسطین کی حق خود ارادیت تسلیم کرنی چاہیے ۔ …
اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ، جمال شاہ کاکڑ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ سمیت دنیا کو فلسطین کی حق خود ارادیت تسلیم کرنی چاہیے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جارحیت اور ظلم وبربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ،فلسطینیوں کی نسل کشی ظلم عظیم ہے اس ظلم میں خواتین اوربچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔
اسرائیلی افواج کے ہاتھوں بچوں خواتین اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام عالمی برادری کی انسانی حقوق کے دعوئوں سے متعلق سوالیہ نشان ہے دنیا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت دیگر فلسطین کے معاملے پر بے بس نظر آرہے ہیں ،اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف نے جس انداز میں فلسطین کامقدمہ پیش کیا اور پاکستان کا موقف رکھا وہ قابل تحسین ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم کے خاتمے اور فلسطینیوں کی حق خود ارادیت تسلیم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں کیونکہ اسرائیلی کی بین الاقوامی قوانین کی تسلسل کے ساتھ خلاف ورزیاں دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔








