سیالکوٹ۔2دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے کاشتکاروں کو گندم سمیت دیگر فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا …
سیالکوٹ ،گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔2دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے کاشتکاروں کو گندم سمیت دیگر فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کوبری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے اس لئے کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنائیں اورجڑی بوٹیاں ختم کرنے کے لئے داب کا طریقہ استعمال کریں کیونکہ یہ طریقہ انتہائی آسان ترین، سب سے سستا اور موثرہے تاہم جڑی بوٹیوں کو بار ہیرو،گوڈی اور دیگرکیمیائی طریقوں سے بھی ختم کرکے گندم کی پیداوار میں 14 سے42فیصد تک اضافہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بارہیروطریقہ بوائی کے بعد بارش کے بعد زمین کے وترحالت میں آنے پر اختیارکیاجاناچاہیئے کیونکہ دوہری بار ہیروچلانے سے جنگلی جئی اور دمبی سٹی جیسی جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں اور گوڈی کا عمل جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہ فصل کی نشوونما کے لئے بھی مفید ہے۔
انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کوآغازہی میں ختم کرنے کے لئے پودوں کے صحیح اگاؤ کے بعدکھرپے یا کسولے کے ذریعے گوڈی کرکے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک کیاجاسکتاہے۔








