سوزوکی موٹرز کے حصص کی قیمت میں15 فیصد کمی

ٹوکیو ۔ 18 مئی (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں سوزوکی موٹرز کے حصص کی قیمت 15 فیصد گرگئی جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے فیول ٹیسٹ میتھڈ کے حوالے سے ہیرا پھیری کے انکشافات ہیں۔مارکیٹ میں بعد از دوپہر سوزوکی کے شیئرز کی قیمت 15 فیصد کے قریب گر کر 2450 ین (22.40 ڈالر ) فی شیئر رہے۔سوزوکی موٹرز کے حصص میں کمی ان اطلاعات کے بعد …

ٹوکیو ۔ 18 مئی (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں سوزوکی موٹرز کے حصص کی قیمت 15 فیصد گرگئی جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے فیول ٹیسٹ میتھڈ کے حوالے سے ہیرا پھیری کے انکشافات ہیں۔مارکیٹ میں بعد از دوپہر سوزوکی کے شیئرز کی قیمت 15 فیصد کے قریب گر کر 2450 ین (22.40 ڈالر ) فی شیئر رہے۔سوزوکی موٹرز کے حصص میں کمی ان اطلاعات کے بعد ہوئی جن میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ کمپنی آلودگی کے اخراج کے حوالے سے فیول ٹیسٹ میتھڈ میں ہیرا پھیری سے کام لیتی رہی ہے۔

Leave a Reply