نامور افسانہ نگار ناول نگار شوکت صدیقی کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

ملتان ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):نامور افسانہ نگار ،صحافی،’’ خدا کی بستی‘‘ اور ’’جانگلوس ‘‘ جیسے شہرہ آفاق ناولوں کے خالق شوکت صدیقی کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔ شوکت صدیقی 20 مارچ 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی آ گئے۔مختلف اخبارات سے منسلک رہے۔وہ روزنامہ "مساوات "کراچی کے بانی ایڈیٹر ،روزنامہ" مساوات" اور " انجام " کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔ …

ملتان ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):نامور افسانہ نگار ،صحافی،’’ خدا کی بستی‘‘ اور ’’جانگلوس ‘‘ جیسے شہرہ آفاق ناولوں کے خالق شوکت صدیقی کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔

شوکت صدیقی 20 مارچ 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی آ گئے۔مختلف اخبارات سے منسلک رہے۔وہ روزنامہ "مساوات "کراچی کے بانی ایڈیٹر ،روزنامہ” مساوات” اور ” انجام ” کے چیف ایڈیٹر بھی رہے۔

شوکت صدیقی نےکراچی سے ہفت روزہ”الفتح” بھی جاری کیا۔انہیں آدم جی ادبی ایوارڈ،تمغہ حسن کارکردگی ،کمال فن ایوارڈ،ستارہ امتیاز اور خواجہ غلام فرید ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔18 دسمبر 2006 کو ان کا کراچی میں انتقال ہوا۔

مزید خبریں