آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن لیگ فائیو 21 مئی سے جرسی میں شروع ہو گی،آئی سی سی
دبئی ۔ 18 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ جرسی رواں ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن لیگ فائیو کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ 21 مئی سے 28 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان جرسی، اومان، تنزانیہ، نائیجیریا، گورنسی اور واناتو شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 18 میچز کھیلے جائیں گے اور ٹاپ دو ٹیمیں ڈویژن فور تک رسائی حاصل کریں گی جو کہ رواں سال کے آخر میں کھیلا جائے گا۔