قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھنے والے سن لیں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور حق حکمرانی کا فیصلہ عوام کریں گے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کے بارے میں شفاف تحقیقات کیلئے تمام جماعتوں سے …
وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھنے والے سن لیں الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور حق حکمرانی کا فیصلہ عوام کریں گے
وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کے بارے میں شفاف تحقیقات کیلئے تمام جماعتوں سے مل کر طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کا خطاب صبر اور تحمل سے سنا مگر ان کے اراکین اسمبلی کو ہاﺅس کا تقدس ملحوظ رکھنا چاہئے، آئندہ انتخابات قبل از وقت کرانے کے خواب دیکھنے والے سن لیں الیکشن مقررہ مدت کے بعد ہوں گے اور حق حکمرانی کا فیصلہ عوام کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے اور فیملی کے بارے میں کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھی اور فیملی کے اثاثے ظاہر کئے مگر تحریک انصاف تھوڑی سی جرا¿ت کرکے اپنے لیڈر سے بھی پوچھے کہ انہوں نے آف شور کمپنی کے بارے میں سچائی کیوں بیان نہیں کی۔








