سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی …

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالہ سے خدمات کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قائد ایوان نے کہا کہ جنوبی کوریا نے پچھلی چند دہائیوں میں مثالی ترقی کی ہے اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کےلئے جو پروگرام بنائے ہیں وہ حیران کن ہیں۔

Leave a Reply