پی ٹی وی قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ نجی چینل کو بھی فیڈ دے رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پیر کوقومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد اپوزیشن کی بات سننے کے لئے موجود تھے‘ ہم …
پی ٹی وی قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ نجی چینل کو بھی فیڈ دے رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید

مزید خبریں
پی ٹی وی قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ نجی چینل کو بھی فیڈ دے رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پیر کوقومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد اپوزیشن کی بات سننے کے لئے موجود تھے‘ ہم آج بھی ایوان میں اپوزیشن کی تقاریر سننے کے لئے موجود ہیں‘ توقع ہے کہ وہ ہمارا جواب بھی سنیں گے‘ پی ٹی وی قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماﺅں کی تقاریر براہ راست دکھانے کے ساتھ ساتھ نجی چینل کو بھی فیڈ دے رہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ کی طرف سے سپیکر کو براہ راست کوریج دکھانے کی استدعا پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ وہ قائد حزب اختلاف اور تمام اپوزیشن رہنماﺅں کو ایوان میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپوزیشن کے واک آﺅٹ اور بائیکاٹ کے حوالے سے ٹی وی پر بحث چلتی رہی‘ نہ یہ واک آﺅٹ تھا نہ بائیکاٹ۔ اپوزیشن لیڈر نے اس کی وضاحت کردی ہے۔ ہم ان کی بات پر یقین کرتے ہیں۔








