نیب وزارت خارجہ امور کی جانب سے ریفرنس پر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کیخلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، وزارت اس سلسلے میں نیب کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ

نیب وزارت خارجہ امور کی جانب سے ریفرنس پر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کیخلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، وزارت اس سلسلے میں نیب کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب وزارت خارجہ امور کی جانب سے ریفرنس پر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کیخلاف ان کی مبینہ بعض …

نیب وزارت خارجہ امور کی جانب سے ریفرنس پر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کیخلاف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، وزارت اس سلسلے میں نیب کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب وزارت خارجہ امور کی جانب سے ریفرنس پر ڈائریکٹر شفقت چیمہ کیخلاف ان کی مبینہ بعض غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، متعلقہ کارروائی کے بعد نیب نے گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اس سلسلے میں نیب کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ترجمان کے مطابق شفقت چیمہ کو پہلی مرتبہ 1997ءمیں کار چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور1998ءمیں اسے ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا تھا،لیکن بعد ازاں 2000ءمیں فیڈرل سروس ٹریبونل نے اسے بحال کردیا۔ ان کی مسلسل ناپسندیدہ سرگرمیوں کے باعث 2007ءمیںچیمہ کی خدمات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔ 2008ءمیںان کی اپیل پر فیڈرل سروس ٹریبونل نے واپس ان کی ٹرانسفر وزارت خارجہ کردی۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت نے ان کی بیرون ملک تعیناتی پر پابندی عائد کی تھی اور ان کے رویوں کی وجہ سے وہ پوموشن بھی نہیں لے سکا۔ اس وقت انکی کوئی ذمہ داری نہیں تھی۔

Leave a Reply