وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات خان بوسن اٹلی کے سفیر کی ملاقات اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے بدھ کو یہاں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفینو یوٹیکورو نے زیتون کے اطالوی ماہرین کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات خان بوسن اٹلی کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات خان بوسن اٹلی کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے بدھ کو یہاں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفینو یوٹیکورو نے زیتون کے اطالوی ماہرین کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اٹلی کے ساتھ زرعی شعبہ کی توسیعی مشینری اور لائیو سٹاک شعبہ میں تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم 2014-15ءمیں 941 ملین ڈالرز رہا۔ اٹلی پاکستان کا بڑا ٹیکسٹائل ٹریڈنگ شراکت دار بھی ہے۔








